انتہا پسند اسرائیلی وزرا کس نجات دہندہ کیلئے جنگ کا دائرہ بڑھانا چاہتے ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو فنانشل ٹائمز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق اسرائیلی وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اپنی کابینہ کے انتہا پسند وزرا کے غلام بن چکے ہیں جو نجات دہندہ (دجال) کے ظہور کو تیز کرنے کیلئے جنگ کا دائرہ بڑھانے کے درپے ہیں۔

عرب ابلاغی ادارے القدس العربی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرانسیسی نیوز چینل ایل سی آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیتن یاہو اپنا اقتدار بچانے کے لیے اپنے نسل پرست انتہا پسند وزراء کے زیر اثر ہیں، کیونکہ وہ ملک پر اپنا کنٹرول کھونا نہیں چاہتے

ایہود باراک کا کہنا تھا کہ وہ انتہا پسند وزراء کا غلام بن گیا ہے، جو اپنی پسند اس پر مسلط کرتے ہیں، حالانکہ اسرائیل کے لیے بہترین آپشن امریکی اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنا ہے، لیکن اس کے برعکس نیتن یاہو کے وزراء مسیح نجات دہندہ (دجال) کی آمد کو تیز کرنے کے لیے ایک وسیع جنگ کی طرف بڑھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ عبرانی میں مشیح یا مسیا کا مطلب مسیح ہے، یہودی عقیدے میں مسیح کا اطلاق داؤد بادشاہ (حضرت داود علیہ السلام) کی اولاد میں سے ایک ایسا مثالی انسان ہے، جو قرب قیامت میں ظاہر ہوکر دنیا کے خاتمے اور یہودیوں کی نجات کا اعلان کرے گا۔

Related Posts