ای ایف پی کا عیدالفطر پر طویل تعطیلات پر اظہار تشویش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Extended Eid Holidays not in Favour of Business: EFP

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے صدر اسماعیل ستار صدر نے آٹھ دن طویل عید الفطر کی تعطیلات کے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حالیہ فیصلے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی زیادہ چھٹیاں کسی صورت میں بھی ملکی معیشت کے مفاد میں نہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ تاجر برادری پہلے ہی کورونا وبائی مرض کی روک تھام کے لیے محدود اوقات کار کے ساتھ ہفتہ وار دو تعطیلات اور رمضان المبارک کے شیڈول کے مطابق محدود گھنٹوں پر کام کررہی ہے جس کی وجہ سے بروقت مال کی ڈیلیوری اور سپلائی چین کے انتظام کے لیے خریداروں کی توقعات کو پورا کرنے میں دشواریوں کا سامنا کر رہی ہے۔مزید برآں مئی کے مہینے میں متوقع لاک ڈاؤن نے پہلے ہی برآمدی صنعتوں کی مستقبل کی منصوبہ بندی کو متاثر کیا ہے۔

اسماعیل ستار نے ایک بیان میں کہاکہ طویل تعطیلات اور ہفتہ وار 2 چھٹیوں کے کلچر کو ختم کرنے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس کے نتیجے میں بینکنگ سروسز اور پورٹ آپریشن معطل ہوجاتا ہے جس سے بزنس کمیونٹی اور قومی خزانے کو نقصان کا سامنا کرناپڑتا ہے۔

مزید پڑھیں: صنعتیں لگانے کیلئے بے جاپابندیوں کا خاتمہ اور مستحکم پالیسیاں بنائی جائیں، ای ایف پی

انہوں نے حالیہ مہینوں میں انتہائی تیزی سے بڑھتی مہنگائی کو اجاگر کیا جو تاجروں کے لیے پہلے ہی نقد بہاؤ برقرار رکھنے اور ورکرز کی ملازمت کو برقرار رکھنے کے لیے مشکلات میں اضافے کا باعث ہے۔

اسماعیل ستار نے کورونا وبائی مرض سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال کی حساسیت کا اعتراف کیا جو این سی او سی کے مذکورہ بالا فیصلے کی بنیاد تھی تاہم انہوں نے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے والا معیشت کا سے اہم صنعتی شعبہ 50 فیصد عملے کی پابندی کے باوجود ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔

Related Posts