سردیوں میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی سے متعلق ایس ایس جی سی کی وضاحت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سردیوں میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی سے متعلق ایس ایس جی سی کی وضاحت
سردیوں میں صنعتوں کو گیس کی فراہمی سے متعلق ایس ایس جی سی کی وضاحت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:سندھ اور بلوچستان میں گیس کی ترسیل کی ذمہ دار کمپنی سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے کہا ہے کہ سردیوں میں صنعتوں کو گیس سپلائی بند نہیں جائیگی۔

سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (SSGC) حکام کے مطابق سردیوں میں گیس کی فراہمی سے متعلق صنعتی یونٹس کو لکھے گئے خط کی صنعتی و تجارتی انجمنوں نے غلط تشریح کی ہے۔

سوئی سدرن حکام نے کہا کہ 15 نومبر سے برآمدی صنعتوں کے بجلی گھروں کو بھی گیس معطل ہوگی، لوڈ منیجمنٹ سے 160 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی بچت ہوگی، جو بلوچستان میں گھریلو صارفین کو فراہم کی جائے گی۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر سالانہ 10 فیصد کم ہورہے ہیں۔ اس لئے صنعتوں کے بجلی گھروں کوگیس نہیں دی جاسکتی۔

مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے کا چار ٹرینیں نجی شعبے سے واپس لینے کا فیصلہ

حکام نے کہا کہ ان صنعتی صارفین کو 15 نومبر سے 3 ماہ کے لیے گیس کی فراہمی معطل ہوگی جو اپنی بجلی کی پیداوار کے لئے گیس استعمال کررہے ہیں۔

Related Posts