علاج کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی آئندہ ہفتے متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علاج کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی آئندہ ہفتے متوقع
علاج کے لیے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرونِ ملک روانگی آئندہ ہفتے متوقع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی علاج کے لیے بیرونِ ملک روانگی آئندہ ہفتے تک متوقع ہے جبکہ اس حوالے سے شریف خاندان کی باہمی مشاورت مکمل ہوچکی ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے حقیقی بھائی اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کے ہمراہ بیرونِ ملک جائیں گے جبکہ شہباز شریف علاج کے دوران ان کی خیریت دریافت کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کو ذہنی اذیت سے دوچار نہ کریں۔فردوس عاشق اعوان کا فضل الرحمان کو مشورہ

نوازشریف کے علاج کے لیے قائدِ حزبِ اختلاف  شہباز شریف غیر ملکی ڈاکٹرز سے بھی مشورہ کر رہے ہیں جس کے نتائج سے جلد حکومت کو آگاہ کیا جائے گا، تاکہ بیرونِ ملک روانگی کے حوالے سے معاملات درست ہوسکیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی آج کے روز حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت لاہور میں چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طرف سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد کی طبیعت سخت خراب ہے۔

حاضری سے استثنیٰ کی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ نواز شریف گھر میں ہی زیرِ علاج ہیں جنہیں گھریلو آئی سی یو میں رکھا گیا ہے جبکہ انتہائی ضرورت پڑنے پر بھی انہیں بے حد کم زحمت دی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی

Related Posts