یورپی ممالک کا پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی آئی اے
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : یورپی ممالک کا پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ پروازوں کی بحالی کے نتیجے میں قومی ائیر لائن کی نجکاری کے امکانات روشن ہوں گے۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی) کی رپورٹ کے مطابق قومی ائیر لائن ہولڈنگ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کے دوران پی آئی اے کی نجکاری پر بریفنگ کے دوران پیرس ور نیدر لینڈز میں ہوٹلز سمیت ائیر لائن اچاثوں اور ملازمین کے متعلق آگہی دی گئی۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ قومی ائیر لائن کی پروازوں پر عائد پابندی مئی کے دوران ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ پروازوں کی بحالی کے نتیجے میں سرمایہ کار قومی ائیر لائن خریدنے میں مزید دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔

بریفنگ کے دوران قومی ائیر لائن کی تنظیمِ نو پر بھی گفتگو ہوئی، اس دوران پی آئی اے کے اثاثے نجکاری کے عمل سے الگ رکھنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔ اس دوران اضافی ملازمین رضاکارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم کے تحت فارغ کیے جانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

قبل ازیں یورپی سیفٹی ایجنسی (ایاسا) کی جانب سے سیفٹی ریویو بورڈ کا اجلاس مئی کے وسط میں طلب کیا گیا تھا، حکام کو امید ہے کہ یورپ اور برطانیہ میں پی آئی اے کے طیاروں پر عائد پابندی ہٹانے کا فیصلہ ہوگا۔

Related Posts