انگریزی دنیا بھر میں سب سے زیادہ بولی جانیوالی زبان بن گئی، اردو بھی ٹاپ 10 میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دنیا بھر میں عربی کو سب سے قدیم زبان مانا جاتا ہے، یہاں سے رومی، لاطینی، عبرانی، سنسکرت، فارسی، ہندی، اردو، چینی، فرانسیسی، ہسپانوی، جرمن جیسی انڈو یورپین زبانوں نے جنم لیا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ زبانوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا گیا۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت کرہ ارض پر تقریباً 6 ہزار سے زائد زبانیں بولی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت انگریزی کو عالمگیر زبان کی حیثیت حاصل ہے، دنیا بھر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں انگریزی سرِ فہرست ہے، جسے 100 سے زائد ممالک میں 1452 ملین لوگ بولتے ہیں۔

فہرست میں دوسرے نمبر پر چینی زبان ہے جسے چین اور 2 درجن سے زائد ممالک کے 1118 ملین عوام بولتے، پڑھتے اور لکھتے ہیں۔

تیسرا نمبر ہندی کا ہے، 5ممالک کے 602 ملین افراد اسے اظہار کا ذریعہ بنائے ہوئے ہیں۔ چوتھے نمبر پر ہسپانوی زبان ہے، جسے 31ممالک میں 548 خواتین وحضرات بولتے ہیں۔

فرانسیسی زبان اس فہرست میں پانچویں نمبر پر آتی ہے، جسے 274 ملین افراد بولتے ہیں ۔ چھٹے نمبر پر 19 لہجوں کے ساتھ عربی زبان ہے جسے 57 ممالک کے 273 ملین لوگ بولتے ہیں۔ ساتویں نمبر پر بنگالی زبان ہےجو4 ممالک کے 272 ملین افراد کے درمیان بولی جاتی ہے۔

اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر روسی زبان ہے، جسے 19 ملکوں کے 258 لوگ بولتے اور پڑھتے ہیں۔ نویں بڑی زبان پرتگالی ہے، جسے 257 ملین خواتین وحضرات بول چال کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ دسویں نمبر پر اردو زبان آتی ہے، جسے 231 ملین افراد ہم کلام ہونے کیلئے بولتے ہیں۔

Related Posts