ایلون مسک نے ٹوئٹر پر حروف کی تعداد کو بڑھانے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلی فورنیا: مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر پر ٹویٹ کیلئے حروف کی تعداد کو بڑھانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹس کے مطابق ٹوئٹر پر پرائم ایگن نامی اکاؤنٹ کی جانب سے ایلون مسک سے سوال کیا گیا کہ ڈیویلپر کمیونٹی اور میں پوچھنا چاہ رہے تھے کہ کیا آپ ٹویٹ میں کوڈ بلاکس کرنے کی سہولت کو شامل کر سکتے ہیں؟

اس سوال کے جواب میں ایلون مسک نے کہا کہ ہم تفصیلی ٹویٹس کو 10 ہزار حروف تک بہت جلد بڑھارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

گوگل نے یوٹیوب پر 6000 سے زائد چینی چینل ہٹادیئے

واضح رہے کہ مسک نے یہ اعلان امریکا میں ٹوئٹر بلیو کے صارفین کو 4 ہزار حروف تک رسائی دینے کے ایک ماہ بعد کیا ہے، گزشتہ ماہ ٹوئٹر کی تاریخ میں حروف کی تعداد کو دوسری مرتبہ تبدیل کیا گیا تھا۔

اس سے قبل 2017 میں ٹوئٹر کی جانب سے حروف کی تعداد کو 140 سے بڑھا کر 280 کیا گیا تھا۔

Related Posts