بجلی کا شارٹ فال 6ہزارمیگا واٹ، مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ وبالِ جان بن گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 215 میگا واٹ تک پہنچ گیا
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 215 میگا واٹ تک پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ طویل ہوگیا جبکہ ملکی سطح پر بجلی کا شارٹ فال 6000میگا واٹ سے زائد ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی واضح ہدایات کے باوجود لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ پشاور اور کوئٹہ میں 10، 10 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مفتاح اسماعیل نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے امکان کو مسترد کردیا

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 7 سے 8 گھنٹے روزانہ تک جا پہنچا۔ اسلام آباد میں بھی 6 سے 8 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں بجلی کی طلب 5 ہزار 500 جبکہ رسد 4 ہزار 650 میگا واٹ تک ہے جبکہ حکومت کی جانب سے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 2 گھنٹے تک لانے کا دعویٰ کیا گیا۔

گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ 30 جون تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صرف 2گھنٹے رہ جائے گا جبکہ 16 سے 24جون تک بجلی 3 گھنٹے کیلئے ہی جایا کرے گی۔

سابق وزیرِ توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ حکومت نے توانائی کے شعبے سمیت قومی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ روزانہ 6 وزراء آتے ہیں اور 6 جھوٹ بولتے ہیں۔ یہ دعا کر رہے ہیں کہ بارش ہوجائے اور لوڈ شیڈنگ ختم ہو۔

 

Related Posts