کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری قتل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری قتل
کراچی میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری قتل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں کی وارداتیں بدستور جاری ہیں، مسلح افراد نے موٹرسائیکل نہ دینے پر بزرگ شہری کوگولیاں مار کر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ پر مزاحمت پر ایک اور بے گناہ شہری کو موت کی نیند سلا دیا گیا، مسلح ملزمان نے نئی 125 موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر 65 سالہ بزرگ شہری عبدالرحمان کو گولی مار دی۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، ویڈیو میں بزرگ شہری کو موٹرسائیکل پر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شہری جیسے ہی موٹرسائیکل پارک کرنے لگا2ملزمان پیچھے سے آئے، ایک ملزم نے موٹرسائیکل کی چابی نکالنے کی کوشش کی جس پر بزرگ شہری نے ملزم کو ہاتھ مارا تو ملزم نے بھی مکا ماردیا۔

ہیلمٹ پہنا ہوا ملزم غصے میں واپس گیا اور اپنے ساتھی سے پستول چھینا پھربزرگ شہری کی جانب نشانہ لے کر گولی چلا دی۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی سے اسٹریٹ کرائمز اور چوری میں ملوث مانی گینگ کا سرغنہ گرفتار

گولی لگتے ہی بزرگ شہری کو موٹرسائیکل سے گرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان واردات ناکام ہونے پر موقع سے فرارہوگئے۔

Related Posts