پاکستان میں عید الاضحٰی 12 اگست کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان
حکومت کا عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیوں کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذی الحج کے مقدس مہینے کا آغاز3 اگست بروز ہفتہ جبکہ 1440ھ کی عید الاضحٰی 12 اگست 2019ء  بروز منگل کو ہوگی۔

رویت ہلال کمیٹی کے مطابق چاند نظر آنے کی شہادتیں جھنگ، لاہور، چھاچھڑو، سوات، ژوب، کوئٹہ، ٹنڈو الہیاراور نواب شاہ سمیت دیگر شہروں سے بھی   موصول ہوئیں جن کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر آگیا ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس  کراچی میں  ہوا جس کے دوران عید الاضحٰی کی تاریخ کا تعین کیا گیا۔اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمٰن نے کی۔

کراچی کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر شہروں میں بھی زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے  اور چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں 11 اگست بروز اتوار کو عید الاضحٰی منائی جائے گی ۔سعودی عرب میں دنیا بھر سے آئے ہوئے حجاج کرام اور دیگر مسلمان افراد کے ساتھ ساتھ سعودی عوام بھی عید کی خوشیاں منائیں گے۔ 

Related Posts