سیاسی صورتحال سے تعلیم متاثر، جامعہ پنجاب کے پرچے ملتوی، کیمبرج امتحانات منسوخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیاسی صورتحال سے تعلیم متاثر، جامعہ پنجاب کے پرچے ملتوی، کیمبرج امتحانات منسوخ
سیاسی صورتحال سے تعلیم متاثر، جامعہ پنجاب کے پرچے ملتوی، کیمبرج امتحانات منسوخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور / اسلام آباد: ملک بھر میں تحریکِ انصاف کے آزادی مارچ سمیت مجموعی سیاسی صورتحال سے طلبہ و طالبات کی تعلیم متاثر ہورہی ہے۔ جامعہ پنجاب کے پرچے ملتوی جبکہ کیمبرج کے او اور اے لیول کے آج ہونے والے امتحانات منسوخ کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے باعث جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں برٹش کونسل نے آج ہونے والے اے اور او لیول کے امتحانات منسوخ جبکہ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے پرچے ملتوی کردئیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی مخالف کریک ڈاؤن کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

برٹش کونسل نے سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر امتحانات منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بند رکھنے کے باعث بھی تعلیم پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔ لاہور بورڈ نےآج ہونے والا پاک اسٹڈیز کا پرچہ ملتوی کردیا۔

جامعہ پنجاب نے آج راستے بند ہونے سمیت دیگر سیاسی مسائل کے باعث امتحانات ملتوی کردئیے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے بھی ایل ایل بی کا پرچہ منسوخ کردیا۔

تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا سے وفاقی دارالحکومت تک لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا جس کا آج سے آغاز ہوگیا۔ کارکنان اسلام آباد کے ڈی چوک مین پہنچ گئے۔ گوجرانوالہ بورڈ نے آج ہونے والا میٹرک کا پرچہ ملتوی کردیا ہے۔ 

Related Posts