الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا
الیکشن کمیشن نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کو مسترد کردیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے دھاندلی کے الزامات کو مسترکردیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ اس طرح کے چند ایک واقعات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان کے تدارک کیلئے متعلقہ فورمز موجود ہیں۔ شکایات پرفوری فیصلے کیے جارہے ہیں۔

انتخابات بہت بڑا آپریشن تھا جسے کامیابی سیپایہ تکمیل تک پہنچایا۔ ای ایم ایس نے آر اوز کے دفاتر میں تسلی بخش کام کیا۔مشکلات کے باوجود انتخابی عمل پرامن اور منظم رکھنے میں کامیاب رہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ موبائل سروس کی بندش سے پریذائیڈنگ افسران الیکٹرانک ڈیٹا بھیجنے سے قاصر رہے۔

اعلامیے کے مطابق 2018 انتخابات کا پہلا نتیجہ اگلے روز صبح 4 بجے موصول ہوا تھا۔معمول کی کوآرڈینیشن، نقل و حمل کو موبائل سروس کی بندش نے بری طرح متاثر کیا۔

کچھ حلقوں کے سوا انتخابات کے نتائج ڈیڑھ دن میں مکمل کیے گئے۔ 2018 کے انتخابات میں نتائج کی تکمیل میں 3 روز لگے تھے۔اس مرتبہ پہلا نتیجہ رات 2 بجے موصول ہوا۔

Related Posts