اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی 11پروازیں منسوخ ،12گھنٹوں تاخیر کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistani students in Saudi Arabia seek government’s assistance

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :ملک میں مختلف وجوہات کی بناء پر اندرون اور بیرون ملک سے آنے والی  11 پروازیں منسوخ جبکہ12گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔

پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 313، ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز 322، پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز 263، ائیر بلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405،ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404تاخیر کا شکار ہوئی۔

ائیر بلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402،پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز 312،پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز 323، پی آئی اے کی لندن سے آنے والی پرواز 758 جبکہ پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264منسوخ کر دی گئی ۔

سعودی ائیر کی جدہ سے آنے والی پرواز 732ڈیڑھ گھنٹہ ، دھند کے باعث ائیر بلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471کا رخ اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا۔

پی آئی اے کی مسقط سے آنے والی پرواز 230دوگھنٹے ، قطر ائیر ویز کی دوحہ سے آنے والی پرواز 628چار گھنٹے ،سرین ائیر کی کراچی سے آنے والی پرواز 520،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760چھ گھنٹے ،سعودی ائیر کی جدہ جانے والی پرواز 733چار گھنٹے لیٹ ہوئی۔

مزید پڑھیں: دھند کے باعث قومی و دیگر ائیرلائنز کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ، 5 منسوخ کر دی گئیں

پی آئی اے کی ریاض جانے والی پرواز 725چار گھنٹے ،قطر ائیر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز 629تین گھنٹے ،چائنہ ائیر کی ارمچی جانے والی پرواز 6018 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

سرین ائیر کی کراچی جانے والی پرواز 521تین گھنٹے جبکہ پی آئی اے کی جدہ جانے والی پرواز 759تاخیر کا شکار رہیں ۔ پروازوں کی منسوخی او ر تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں اور ان کے عزیز و اقارب کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Related Posts