دھند کے باعث قومی و دیگر ائیرلائنز کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ، 5 منسوخ کر دی گئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دھند کے باعث قومی و دیگر ائیرلائنز کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ، 5 منسوخ کر دی گئیں
دھند کے باعث قومی و دیگر ائیرلائنز کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ، 5 منسوخ کر دی گئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بالائی سندھ میں دھند اور موسم کی خرابی کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، قومی ائیر لائن سمیت دیگر ائیر لائنز کی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ 5 کو منسوخ کرنا پڑا۔

لاہور ائیر پورٹ سے قومی ائیر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 313، بلیو ائیر لائنز کی کراچی جانے والی پرواز 401، پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264، اور اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653 منسوخ ہو گئیں۔

کراچی سے لاہور آنے والی لاہور ائیر لائنز کی پرواز 402 کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ مختلف ائیر لائنز کی متعدد پروازوں کو دھند اور موسم کی خرابی کے باعث تاخیر کا سامنا ہے۔

مسافروں کو فلائٹ منسوخی اور گھنٹوں تاخیر کے باعث شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کویت ائیر کی کویت جانے والی پرواز 502 سات گھنٹے لیٹ ہوئی جبکہ مہان ائیر لائنز کی تہران جانے والی پرواز 1294 نو گھنٹے لیٹ ہو گئی۔

اسی طرح قومی ائیر لائن کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی ائیر لائنز سمیت متعدد متعدد ائیر لائنز کی پروازیں منسوخی یا تاخیر کا شکار ہیں جس کے باعث مسافر شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہیں۔ 

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب اور بالائی سندھ کے متعدد علاقوں میں شدید سردی اور دھند برقرار ہے ، کئی علاقوں میں حدِ نگاہ 20 میٹر سے بھی کم رہ گئی جس کے نتیجے میں موٹر وے کے مختلف حصے بند کردئیے گئے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں بشمول گجرانوالہ، ملتان، فیصل آباد اور گوجرہ کے ساتھ ساتھ بہاولپور میں بھی دھند کا راج برقرار ہے۔ حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہے۔

مزید پڑھیں: صوبوں میں دھند کے باعث حدِ نگاہ 20 میٹر سے بھی کم 

Related Posts