ڈالر بے قابو، روپیہ مزید گراوٹ کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدرمیں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج صبح سے ہی ڈالر کی قدرمیں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز پر ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 5 پیسے اضافے سے 227 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 55 کروڑ ڈالر دے گا 

علاوہ ازیں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 177پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40935 پر آگیا ہے۔

دوسری جانب ایشیائی ترقیاتی بینک کی زراعت اور غذائی سلامتی کے متعلق حالیہ رپورٹ میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ ایشیا کے ترقی پذیر ممالک میں خوراک کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کا حالیہ رپورٹ میں کہنا ہے کہ خطے کی ترقی کیلئے زراعت کا شعبہ اہمیت کا حامل ہے۔ ترقی پذیر ممالک میں ہر 3 میں سے 1 مزدور اب بھی زراعت سے وابستہ ہے۔

Related Posts