راولپنڈی میں اناڑی ڈاکٹر نے 22 روزہ بچے کی جان لے لی، والد انصاف کیلئے پریشان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی میں اناڑی ڈاکٹر نے 22 روزہ بچے کی جان لے لی، والد انصاف کیلئے پریشان
راولپنڈی میں اناڑی ڈاکٹر نے 22 روزہ بچے کی جان لے لی، والد انصاف کیلئے پریشان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی کی تحصیل دولتالہ میں اناڑی ڈاکٹر نے 22 دن کے بچے ابوبرزا کی جان لے لی،  ڈاکٹر سرفراز نے بچے کے غلط ختنے کرتے ہوئے بچے کو موت کی نیند سلا دیاجس پر بچے کا والد انصاف کیلئے پریشان ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی تحصیل دولتالہ میں 22 دن کے بچے کی غلط ختنے ہونے کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ابو برزا کے والد نے بتایا کہ میں گزشتہ شب اپنے بیٹے  کو لے کر قریبی سدرہ میڈیکل سنٹر دولتالہ آیا جہاں صدر کلینک کے مالک ڈاکٹر سرفراز نے نے میرے بیٹے کے ختنے کیے۔

جاں بحق بچے کے والد نے کہا کہ جب ہم گھر پہنچے تو ہم نے دیکھا کہ بچہ خون میں لت پت تھا۔ہم نے ڈاکٹر سرفراز سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ  دوسرے نجی ہسپتالوں اور وہاں موجود لیڈی ڈاکٹر سے میری بات کروائیں۔ہم لوگ بچے کو لے کر نجی ہسپتال پہنچے تو وہاں موجود ڈاکٹر نے بچے کو ٹانکے لگا دئیے اور ہم واپس گھر آ گئے۔

بچے کے والد نے کہا کہ بچے کی حالت مسلسل غیر ہو رہی تھی۔ ہم دوبارہ صبح صبح بچے کو لے کر سدرہ میڈیکل سنٹر  گئے جہاں  ڈاکٹر سرفراز نے ہمیں بچے کو راولپنڈی ہسپتال لیکر جانے کا مشورہ دیا۔ ہم بچے کو لے کر راولپنڈی ہسپتال پہنچے لیکن زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے میرا بیٹا راستے میں ہی موت کے منہ میں چلا گیا۔

ابوبرزہ کے والد نے کہا کہ جب میں نے ڈاکٹر سرفراز سے رابطہ کیا تو وہ غصے میں آ کر مجھے دھمکیاں دینے لگا۔اس نے کہا کہ میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتاجس پر پولیس چوکی دولتالہ میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی ہے لیکن پولیس نے ابھی تک مقدمہ درج نہیں کیا۔حکام سے درخواست ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ریو نیو کے راشی افسران عوام کو لوٹنے لگے

Related Posts