کراچی، ڈیفنس میں ڈاکٹر کو سڑک پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں کرتب
(فوٹو: پکسا بے، اے آر وائی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکٹر کو سڑک پر کرتب دکھانا مہنگا پڑ گیا ہے، پولیس نے نئی تعمیر کی گئی سڑک پر ڈرفٹنگ کے الزام میں ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈکلفٹن نے ڈرفٹنگ میں ملوث ڈاکٹر کے خلاف ایکشن لےلیا۔ ڈیفنس پولیس نے ایک نوجوان ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کو ڈرفٹنگ میں ملوث ہونے پر شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ دوسرے شخص کو جلد گرفتار کریں گے۔ کسی بھی ملزم کو جدید طرز پر بنائی گئی سڑک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرفٹنگ سمیت سڑک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ کنٹونمنٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کار سوار کو خیابانِ بخاری کی نوتعمیر شدہ سڑک کی مرمت کے اخراجات برداشت کرنا ہوں گے۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی نیوز) کا کہنا ہے کہ روڈ کا افتتاح کچھ ہی روز قبل ہوا تھا کہ کچھ منچلوں نے گاڑیوں پر سوار ہو کر یہاں آ کر ڈرفٹنگ اور روڈ پر ڈونٹس بنانے کے کرتب دکھانے کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں سڑک تباہ ہو کر رہ گئی۔

Related Posts