بٹ کوائن مائننگ میں بھاری توانائی کا استعمال، ماحول کو خطرات لاحق ہیں، تحقیق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بٹ کوائن مائننگ میں بھاری توانائی کا استعمال، ماحول کو خطرات لاحق ہیں، تحقیق
بٹ کوائن مائننگ میں بھاری توانائی کا استعمال، ماحول کو خطرات لاحق ہیں، تحقیق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نیومیکسیکو: ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کے حوالے سے تحقیق میں ایک نئی بات سامنے آئی ہے کہ اس کے ماحولیاتی اثرات کو ممکنہ طور پر وقعت نہیں دی جارہی ہے۔

حال ہی میں امریکہ میں کی گئی تحقیق میں محققین نے گزشتہ پانچ سالوں میں انسانی سرگرمیوں، بشمول بٹ کوائن کی مائننگ، کے سبب موسم کو پہنچنے والے توانائی سے متعلقہ نقصانات پیش کیے، بِٹ کوائن مائننگ ایک ایسا عمل ہے جس میں کمپیوٹیشنل پرابلمز حل کرکے نئے بِٹ کوائنز بنائے جاتے ہیں، اس عمل میں بھاری مقدار میں توانائی استعمال ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روپیہ مزید مستحکم ہوگیا، ڈالر کی قدر میں 2 روپے سے زائد کی کمی

ماہرین کے مطابق بٹ کوائن کی مائننگ ہر سال یورپی ملک آسٹریا میں استعمال ہونے والی توانائی سے زیادہ توانائی استعمال کرتی ہے اور یہ ماحولیاتی اعتبار سے گائے کے گوشت کی پیداوار یا سونے اور تانبے جیسی قیمتی دھاتوں کی کان کنی سے زیادہ مہنگی پڑتی ہے، بِٹ کوائن کو ڈیجیٹل سونا سمجھنے کے بجائے اس کا موازنہ بھاری مقدار میں توانائی استعمال کرنے والی اشیاء سے کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق امریکا کی یونیورسٹی آف نیو میکسیکو کے محققین کی رہنمائی میں کی گئی۔تحقیق کے مصنف اور یونیورسٹی کے پروفیسر بینجامن اے جونز کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا کہ بِٹ کوائن مائیننگ وقت کےساتھ مزید پائیدار ہورہی ہے، اس کے بجائے ہمیں حاصل ہونے والے نتائج میں اس کے اُلٹ بات سامنے آئی کہ بِٹ کوائن مائننگ وقت کے ساتھ مزید گندی اور موسم کے لئے نقصان دہ ہوتی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختصر یہ کہ بِٹ کوائن کے ماحولیاتی نقشِ پا غلط سمت کی جانب گامزن ہیں۔

Related Posts