کیا ایران نے میزائل حملے میں اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیلی ری ایکٹر
(فوٹو: اسرائیلی میڈیا)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

تل ابیب: اسرائیلی اخبار کا دعویٰ ہے کہ ایران نے میزائل حملے میں اسرائیل کے ایٹمی پلانٹ (دیمونہ جوہری ری ایکٹر) کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب کیے گئے میزائل اور ڈرون حملوں میں ایران نے اسرائیل کے دیمونہ جوہری ری ایکٹر کو براہِ راست نشانہ بنانے میں کامیابی حاصل کی جبکہ اسرائیل کا ایران کے 99فیصد ہتھیاروں کا دعویٰ بھی درست نہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی اخبار کاکہنا ہے کہ اسرائیل ایران کے 84فیصد حملوں کو روکنے میں کامیاب ہوا ہے۔ سٹیلائٹ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ دیمونہ ری ایکٹر پر ایک حملہ براہِ راست جبکہ 2 اطراف میں ہوئے۔ اسرائیلی فوجی اڈے پر بھی ایران 4 میزائل گرانے میں کامیاب رہا ہے۔

اسرائیلی اخبار کا مزید کہنا ہے کہ اڈے پر گرنے والے میزائیلوں کا ملبہ مل گیا جبکہ اسرائیلی دفاعی نظام کے انٹر سیپٹر میزائلوں کی باقیات نہیں مل سکیں۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی فضائی حملے کے جواب میں ہفتے کی شب 300 سے زائد میزائل اور ڈرونز داغے گئے۔

بعض تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ ایران کو غزہ جنگ میں گھسیٹنے کی سازش تھی جو ایران کے جوابی حملے کے بعد خود اسرائیل کی پسپائی کے نتیجے میں ناکام رہی جبکہ ایران اسرائیل محاذ آرائی کے دوران دونوں ممالک کو راہِ راست پر لانے میں عالمی برادری کا کردار بھی اہم رہا۔

Related Posts