دھرنا کمیشن کی جنرل فیض حمید کو کلین چٹ؟ 149صفحات کی رپورٹ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنرل فیض حمید
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق آئی جی سیّد اختر علی شاہ کی صدارت میں قائم فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید کو کلین چٹ دیتے ہوئے 149 صفحات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ فیض آباد دھرنا کیس کی 149 صفحات پر مبنی رپورٹ 3 رکنی انکوائری کمیشن نے جاری کی جس میں سابق آئی جی طاہر عالم اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سینئر افسر خوشحال خان بھی شامل تھے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیشن نے ٹی ایل پی کے فیض آباد دھرنے سے جڑے محرکات کا جائزہ لے کر سفارشات مرتب کیں اور اسلام آباد پولیس، وزارتِ داخلہ، پنجاب حکومت، آئی ایس آئی اور آئی بی کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔

دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل فیج حمید نے آئی ایس آئی کے سربراہ کی حیثیت سے معاہدے پر دستؒط کیے جس کی اجازت اس وقت کے آرمی چیف نے دی اور اس سے سابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے بھی اتفاق کیا۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانا اور پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کی کمزوریوں کا بھی احاطہ کرنا ہوگا۔ پالیسی ساز فیض آباد دھرنے سے سبق سیکھیں۔ حکومتی پالیسی میں خامیاں فیض آباد دھرنا جیسے واقعات کو ہوا دیتی ہیں۔

Related Posts