ڈی ایچ اے کراچی نے نثار شہید پارک کے اندر غیر رہائشی افراد کے داخلے پر پابندی لگادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نثار شہید پارک، فیز 4 میں غیر رہائشیوں کے داخلے پر پابندی عائد
نثار شہید پارک، فیز 4 میں غیر رہائشیوں کے داخلے پر پابندی عائد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نثار شہید پارک، فیز 4 میں غیر رہائشیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی، جبکہ رہائشیوں کے لئے بھی SOPs (قواعد و ضوابط) جاری کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی کراچی (ڈی ایچ اے) نے فیز 4 میں واقع نثار شہید پارک کے اندر سوسائٹی کے غیر رہائشی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پہ ڈی ایچ اے نے پارک میں داخلے سے متعلق طریقہ کار سے متعلق ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد یہاں آنے والے تمام رہائشیوں کے لیے خوشگوار تجربہ یقینی بنانا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ داخلے کے اصولوں و ضوابط میں کہا گیا کہ ڈی ایچ اے کے رہائشی شہری صرف اپنے اہل خانہ کے ساتھ پارک میں آسکتے ہیں جب کہ تنہا شخص کو اس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اس کے علاوہ ڈی ایچ اے کے جور ہائشی پارک میں چہل قدمی کے لیے آنا چاہتے ہیں، وہ مناسب اسپورٹس کٹ میں ملبوس ہوں یا کم از کم شلوار قمیض یا پینٹ شرٹ کے ساتھ جوگرز پہن کر آئیں۔

مزید پڑھیں:جناح اسپتال میں لڑکی لاش کا معاملہ، پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

اس میں مزید کہا گیا کہ علاقے کے غیر رہائشی افراد کو خاندان کے ساتھ بھی پارک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

Related Posts