جناح اسپتال میں لڑکی کی لاش کا معاملہ، پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جناح اسپتال میں لڑکی لاش کا معاملہ، پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا
جناح اسپتال میں لڑکی لاش کا معاملہ، پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: آج صبح جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جبکہ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ہے۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید کا بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کر لیا گیا ہے،فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوا ہے۔

وجہ موت کی تشخیص کے لئے متوفیہ کے اعضا کمیائی تجزیہ کے لئے محفوظ کر لئے گئے ہیں،ظاہری طور پر متوفیہ کے جسم پر کوئی نشانات موجود نہیں ہیں۔

ابتدائی طور پر متوفیہ کی شناخت عائشہ دختر کاشف کے نام سے کی گئی تھی، پولیس نے متوفیہ کے فنگر پرنٹس حاصل کر لئے ہیں، تلاش ایپ کے ذریعے شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کمیائی تجزیہ کی رپورٹ کی روشنی میں پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کی جائے گی،پوسٹ مارٹم رپورٹ میں وجہ موت کا تعین کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کے مشیر امیر مقام پر قاتلانہ حملہ، معجزانہ طور پر محفوظ رہے

واضح رہے کہ جناح اسپتال میں کار سوار افراد مبینہ طورپرلڑکی کی لاش چھوڑ کر فرار ہوگئے تھے، پولیس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کار میں ایک مرد اور خاتون سوار تھے، کار سواروں نے لڑکی کی ابتدائی معلومات فراہم کیں اور پھر فرار ہوگئے۔

Related Posts