سندھ حکومت کا کراچی میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس چلانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ حکومت نے ماہِ رمضان میں مزید نئے روٹس پر پیپلز الیکٹرک بس سروس چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات وٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے تحت مزید نئی الیکٹرک بسیں لانے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں پیپلز بس سروس، بی آر ٹی ریڈلائن، اورینج لائن اور یلو لائن پروجیکٹس کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کی عوام نے پاکستان پیپلز پارٹی کوبلدیاتی انتخابات میں بھاری مینڈیٹ دیاہے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت ہیں کہ ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، شرح 46 فیصد سے تجاوز کرگئی

انہوں نے کہا کہ عوام کی توقعات پرپورا اترنا ہماری ترجیح ہے، یلولائن پروجیکٹ پر جلد کام کا آغاز کرنے جارہے ہیں، جام صادق پل کا ٹینڈر2 مئی تک ایوارڈ کردیا جائے جس میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی وزیراطلاعات وٹرانسپورٹ نے بی آرٹی ریڈلائین سے متعلق کام کی رفتارپر ہفتہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرلی، بی آرٹی ریڈلائن پروجیکٹ کے کنٹریکٹرز کو رواں ہفتہ 400 ملین روپےکی ادائیگیاں کردی ہیں، لاٹ ون اورلاٹ ٹو پر 24 گھنٹے دو شفٹوں میں کام یقینی بنایاجائے۔

Related Posts