سندھ کے غریب مستحقین راشن سے محروم،خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ کے غریب مستحقین راشن سے محروم،خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے
سندھ کے غریب مستحقین راشن سے محروم،خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے

ٹھٹھہ: سندھ کے غریب مستحقین راشن سے محروم،عوام میں خود سوزی سمیت خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہونے لگا۔ 6 بچوں کا باپ ضلع ٹھٹھہ کے شہر سجاول میں بچوں سمیت خود سوزی کرنے پیٹرول کی بوتل لے کر احتجاج کرنے ڈی سی آفس پہنچ گیا۔

ایک ماہ لاک ڈاؤن نے غریب عوام کا کو شدید اذیت میں مبتلا کردیا ہے۔وارڈ نمبر پانچ کا رہائشی آچار زنگیجو راشن نہ ملنے پر اپنے 6 معصوم بچوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے سامنے پیٹرول کی بوتل لیکر احتجاج کرنے لگا۔

لاک ڈاؤن کے باعث گھر میں فاقہ کشی ہے، بچے بھوک سے نڈھال ہیں۔سرکاری راشن رات کے اندھیرے میں اپنے من پسند لوگوں میں تقسیم کیئے جا رہے ہیں۔

راشن کی تقسیم میں غریبوں کو کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ بچوں کا حال دیکھ نہیں دیکھ سکتا، آج مجبور ہوکر پیٹرول چھڑک کر جلانے آیا ہوں۔بچوں سمیت خودسوزی کرنے کہ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی۔

پولیس آچار زنگیجو اور بچوں کو ڈپٹی کمشنر ہاؤس کے اندر لے گئی،ذرائع کے مطابق ڈی سی آفس سے آچار زنگیجو کی ضروری مدد کر دی ہے۔

Related Posts