آرمی چیف اور امریکی وزیرِ دفاع کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف اور امریکی وزیر دفاع کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل لائیڈ آسٹن نے دوران گفتگو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام کے ساتھ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکی وزیر دفاع جنرل لائیڈ جیمز آسٹن نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ پاکستانی عوام کو مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

یہ بھی پڑھیں:

ملک بھر میں سیلاب کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 1 ہزار 396 ہوگئی

امریکی وزیر دفاع نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیوں کو سراہا اور ہر سطح پر تعاون بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

قبل ازیں آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں سپہ سالار سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور انسانی ہمدردی کے اقدامات میں تعاون/ شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران (یو ایس ایڈ) کی ایڈمنسٹریٹر سماتھا پاور نے سیلاب سے ہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی۔

Related Posts