ڈاؤلینس کا ماحولیاتی استحکام میں فعال کردار ادا کرنے کیلئے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ معاہدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :ٹیکنالوجی کو قدرتی ماحول کے تحفظ کے ساتھ یکجا کرنے کے ویژن کے تحت ، ڈاؤلینس نے حال ہی میں قدرتی ماحول کے تحفظ اور استحکام میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے ورلڈ وائیڈ فنڈفار نیچر(WWF-Pakistan) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

یہ تعاون ادارے کے ’’یعنی ڈائولینس برائے انسانیت ‘‘ (ڈاؤلینس فار ہیومینٹی) اقدام کا حصہ ہے جس کا مقصد پوری قوم کے لیے ماحولیاتی اور اقتصادی استحکام کے ساتھ بہتر معیار زندگی ، تعلیم اورہیلتھ کیئرکو فروغ دینا ہے ۔ ڈاؤلینس کا ڈبلیو ڈبلیو ایف(WWF) کے ساتھ طویل المدتی خصوصی اشتراک کا مقصدپاکستان میں اپنی عالمی پیرنٹ کمپنی – آرشلک – کے جامع پائیداری کے ایجنڈے پرعمل درآمد کرنا ہے جونمایاں طور پر سماجی، ماحولیاتی اور اقتصادی شعبوں میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی ایس) سے مطابقت رکھتا ہے ۔

اس شراکت کے تحت، ڈاؤلینس کراچی میں شجرکاری مہم شروع کرے گا جس کے بعد کمیونٹی ڈیویلپمنٹ کے لیے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس میں متعدد اسٹیک ہولڈرز کومینگرووز کی شجرکاری، کارپوریٹ انگیجمنٹ اور متعدد دیگرسماجی ترقی کے اقدامات کی سرگرمیوں میں شریک کیا جائیگا ۔

حال ہی میں معاہدے پر دستخط کرنے کی ورچوئل تقریب منعقد ہوئی جس میں ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عمر احسن خان، اور ڈاؤلینس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، سید حسن جمیل سمیت ورلڈ وائیڈ فنڈ کے ریجنل ڈائریکٹر، ڈاکٹر طاہر رشید نے شرکت کی۔

اس کے علاوہ تقریب کے دیگر شرکاء میںورلڈ وائیڈ فنڈ(WWF) کی سینئر منیجر کلائمٹ اینڈ انرجی پروگرام ، نذیفہ بٹ،ڈاؤلینس کے ڈائریکٹر آپریشنز، امین احمد اور ڈاؤلینس کے ڈائریکٹر ہیومن ریسورسز محمد احمد خان کے علاوہ ڈاؤلینس کے گروپ مارکیٹنگ منیجر، راحیل ہاشمی شامل تھے۔

اس موقع پر ڈاؤلینس کے چیف مارکیٹنگ آفیسر، حسن جمیل نے کہا:’’ہمیں ورلڈ وائیڈ فنڈ(WWF) کا رْکن بننے پر خوشی ہے اور استحکام کے متعدد پروگرامز میں معاونت پر ڈبلیو ڈبلیو ایف (WWF)کے شکر گزار بھی ہیں۔ ہمارا برانڈ ، بے مثال سہولت، اعتماد اور ماحول دوست مصنوعات کے حوالے سے ایک جانا پہنچانا برانڈ ہے جبکہ ہم بڑے پیمانے پر سماجی ترقی کے اقدامات پر بھی عمل پیرا ہیں۔

ایک باوسیلہ ادارے کی حیثیت سے ، ہم ترقی پسند، صحت مند اورسر سبز پاکستان کے لیے معاشرے میں ایک اہم کردارادا کرنے کے عزم سے اپنی کامیابیاں عام آدمی کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔‘‘ورلڈ وائیڈ فنڈ پاکستان(WWF-Pakistan) کے ریجنل ڈائریکٹر ، طاہر رشید نے کہا:’’ڈبلیو ڈبلیو ایف(WWF) کے لیے یہ بہترین موقع ہے کہ وہ پاکستا ن کے نمبر ایک الیکٹرونکس برانڈ، ڈاؤلینس کے ساتھ کام کرے جو اپنی انڈسٹری میں رہنما کی حیثیت رکھتا ہے۔

دونوں ادارے مل کر متعدد زمین-دوست اقدامات پر کام کریں گے جو روایتی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے طریقوں سے بالاتر ہوکر انسانیت کے فائدے کی یقینی دہانی کرتے ہیں۔ان اقدامات پر ڈبلیو ڈبلیو ایف(WWF) کے عالمی ایجنڈے کے مطابق عمل کیا جائے گا جس کی ڈاؤلینس کی عالمی پیرنٹ کمپنی -آرشلک کانے بھی فراخدلی سے حمایت کی ہے ۔‘‘

Related Posts