سمندری طوفان بپر جوائے کی ویڈیو سامنے آگئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سمندری طوفان بپر جوائے کی ویڈیو سامنے آگئی
سمندری طوفان بپر جوائے کی ویڈیو سامنے آگئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے یو اے ای کے خلاباز سلطان النیادی نے سمندری طوفان بپر جوائے کی ویڈیو شیئر کر دی۔

اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر اپنے امور انجام دے رہے ہیں، وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کررہے ہیں۔

بپر جوائے طوفان ممکنہ طور 15 مئی کو پاکستان اور بھارت کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔13 جون کو سلطان النیادی نے بحیرہ عرب کے اس طوفان کی ویڈیو ٹوئٹر پرجاری کی۔

اپنی ٹوئٹ میں اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے کہا کہ انہوں نے بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان بپر جوائے کا کراچی سے فاصلہ مزید کم، 400 کلومیٹر دور

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ آئی ایس ایس نے انہیں متعدد قدرتی مظاہر کا منفرد نظارہ کرنے کا موقع فراہم کیا جس سے زمین پر موسم پر نظر رکھنے والے ماہرین کواصل صورتحال سے آگاہی حاصل ہوگی۔

Related Posts