پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ، 13مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 74 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث مزید 13شہری انتقال کر گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر کورونا سے 13لاکھ 9ہزار 248افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 28 ہزار 987شہری جان کی بازی ہار گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

وزیرِ صحت کا کورونا ٹیسٹ مثبت نکلا، یاسمین راشد اومی کرون کا شکار

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44ہزار120ٹیسٹ ہوئے، مجموعی ٹیسٹس 2 کروڑ39 لاکھ 35ہزار232 ہوگئے۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 4.70فیصد رہی جبکہ 628مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کو  446افراد نے شکست دی جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار699 ہو گئی۔وائرس کے فعال کیسز 20 ہزار 562ہیں جبکہ شرحِ اموات 2.2فیصد پر برقرار ہے۔ 

سب سے زیادہ کورونا کیسز سندھ میں جبکہ اموات پنجاب میں رپورٹ ہوئیں۔ پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 924افراد وائرس کا شکار جبکہ 13 ہزار 83جاں بحق ہوگئے۔ سندھ میں کورونا کے 4 لاکھ 90 ہزار 10کیسز اور 7 ہزار 691اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں 1 لاکھ 81 ہزار 842افراد کورونا کا شکار ہوئے جبکہ 5 ہزار 945انتقال کر گئے۔ بلوچستان میں وائرس کے 33 ہزار 664 کیسز رپورٹ ہوئے  جبکہ 367 شہری جان کی بازی ہار گئے۔

آزاد کشمیر میں 34ہزار 715افراد کورونا سے متاثر اور 748انتقال کر گئے، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 433کیسز اور 186 اموات رپورٹ ہوئیں۔اسلام آباد میں 1 لاکھ 9ہزار 660شہری کورونا سے متاثر جبکہ 967 جاں بحق ہوگئے۔

Related Posts