صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے بتایا ہے کہ ان کا ایک بار پھر کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں، صدر نے کہا: ”میں نے کورونا کی جانچ کے لئے ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے، انہوں نے بتایا کہ 4سے 5دن سے گلے میں خراش تھی، دو راتیں پہلے چند گھنٹے تک ہلکا سا بخار محسوس ہوا۔ کوئی دوسری علامات نہیں ہیں۔”

 

صدر علوی نے سب کو مشورہ دیا کہ ”براہ کرم احتیاطی تدابیر دوبارہ شروع کریں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں ”۔

واضح رہے کہ پاکستان میں ایک ہزار سے زائد کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے، جو کہ دو ماہ کے دوران بلند ترین سطح ہے، اومیکرون تیزی سے ملک بھر میں پھیل رہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,085 کیسز اور پانچ اموات رپورٹ ہوئیں۔ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1,299,848 تک پہنچ گئی ہے جب کہ اموات کی تعداد 28,955 ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں اومیکرون کے ساتھ ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ، ماہرین صحت نے خبردار کردیا

مثبتیت کا تناسب 2.32 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جب کہ کیسز میں حالیہ اضافے کے بعد فعال کیسز کی تعداد بڑھ کر 13,046 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز 46,585 ٹیسٹ کیے گئے جس سے نئے کیسز سامنے آئے۔ 632 افراد ایسے ہیں جن کی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔

Related Posts