عدالت اینٹی کرپشن افسران پر برہم: سیکریٹری بلدیات کے خلاف قائم کیا گیا مقدمہ خارج

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت اینٹی کرپشن افسران پر برہم: سیکریٹری بلدیات کے خلاف قائم کیا گیا مقدمہ خارج
عدالت اینٹی کرپشن افسران پر برہم: سیکریٹری بلدیات کے خلاف قائم کیا گیا مقدمہ خارج

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: حکومتِ سندھ کے محکمہ انسداد رشوت ستانی کی مجموعی کار کردگی پر سوالات اٹھ گئے۔ عدالت نے سیکریٹری بلدیات کے خلاف قائم کردہ مقدمہ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خارج کردیا ہے۔ 

ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے) میں غیر قانونی طریقے سے ٹھیکے دینے کے حوالے سے کروڑوں روپے کرپشن کے خلاف کارروائی کرنے والے سیکریٹری بلدیات روشن شیخ کے خلاف ہی مقدمہ قائم کرنے پر عدالت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ افسران پر برہم ہوئی  اور  انسداد بدعنوانی عدالت نے سیکرٹری بلدیات روشن علی شیخ کے خلاف  مقدمہ خارج کردیاہے۔

عدالت نے روشن علی شیخ کے خلاف مقدمہ درج کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جس نے کرپشن کے خلاف 2 مرتبہ رپورٹ بنائی، آپ نے اسی کے خلاف  مقدمہ بنا دیا ہے۔ انسداد بدعنوانی کے افسران جعلی مقدمات بناکر افسران کی عزت اور ساکھ خراب کررہے ہیں۔

سیکریٹری بلدیات  روشن علی شیخ نے ادارہ ترقیات کراچی ( کے ڈی اے) میں غیر قانونی طریقہ سے 2  مرتبہ جعلی ٹینڈرز جاری کرنے کے خلاف تحقیقات کیں اور ان جعلی ٹینڈرز کو رُکوا کر قانونی طریقے سے ٹینڈر دینے کے احکامات دیے۔ عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کے روشن علی شیخ کے خلاف ہی مقدمہ بنانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ 

انسدادِ بدعنوانی عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر اور انکوائری افسر کے خلاف کاروائی کا حکم دیا اور روشن علی شیخ سمیت دیگر افسران کو مقدمہ سے بری کردیا۔واضح رہے کہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے کے ڈی اے میں غیر قانونی طریقہ سے جاری ٹینڈرز کی انکوائری کرنے پر سیکریٹری بلدیات کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بایا۔ 

روشن شیخ کے خلاف نہ صرف ایف آئی آر درج ہوئی  بلکہ میڈیا پر پریس ریلیز بھی جاری کی گئی  جس میں انہیں سنگین بدعنوان افسر ظاہر کیا گیا جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  روشن شیخ اپنی ساکھ کو نقصان پہنچانےپر اینٹی کرپشن پر مقدمہ کرنے کے حوالے سے اپنےدوستوں اور وکلاء سے مشورے کر رہے ہیں۔

Related Posts