عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 14 دہشت گردوں کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 14 دہشت گردوں کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی
عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 14 دہشت گردوں کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم مرکز 90 سے گرفتار 14 دہشت گردوں کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ  کیس کا ٹرائل حتمی مراحل میں ہے۔ ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا۔

دہشت گردی کے ملزمان میں ایم کیوایم  کے سابق سیکٹر انچارج فرحان شبیر، ندیم گڈو، امتیاز، ندیم اور دیگر شامل ہیں جبکہ  ملزمان نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کی تھیں۔

اس سے قبل رینجرز پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ  ملزمان کو جیل میں بہتر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ملزمان رہائی ملنے کے بعد کراچی میں پھر دہشتگردی کی وارداتیں کرسکتے ہیں۔

اضح رہے کہ ملزمان کو 11 مارچ 2015 کو آپریشن کے دوران متحدہ کے مرکز سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان پر مقدمے کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں سماعت جاری ہے۔

Related Posts