پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا کلینکل ٹرائل شروع ہوگیا، فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا کلینکل ٹرائل شروع ہوگیا، فواد چوہدری
پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا کلینکل ٹرائل شروع ہوگیا، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے سائٹس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا کلینکل ٹرائل شروع ہوگیا۔

نجی چینل سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کلینکل ٹرائل کا باقاعدہ آغاز شروع ہوچکا ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہمارا جو مین پاکستان میں گروپ بنا ہے وہ ایچ ای جے کراچی یونیورسٹی کا ادارہ ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمن اور ڈاکٹر اقبال صاحب کو ہم نے یہ ذمہ داری سونپی ہے۔

پاکستان کے جو ٹاپ وائرلوجسٹ ہیں ہم نے انہیں اکھٹا کیا،وہ اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، ان کے کلینکل ٹرائل بھی شروع ہوگئے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ویکسین کا کلینکل ٹرائل شروع ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جو ابتدائی ٹرائل ہیں وہ لاہور میں بھی شروع ہوچکے ہیں۔

ایچ ای جے سینٹر کو ڈاکٹر عطاء الرحمن لیڈ کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ جو ٹیم ہے وہ پاکستان کے ڈاکٹروں کی بہترین ٹیم کام کررہی ہے۔ اور انشاء اللہ تعالیٰ اس سارے معاملے کو کنٹرول کرنے کے لئے پاکستان کا بھی اتنا ہی رول ہوگا جتنا اور ممالک کا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ویکسین کا اتنا ہی رول ہوگا جو اس وباء کے روکنے کیلئے کسی دوسرے ملک کی بنائی گئی ویکسین ہوتا ہے۔

آخر میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اس سارے پراسس کی تیاری میں تقریباً 14سے 20مہینے درکار ہوں گے اور انشاء اللہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Related Posts