پمز میں انتقال کرنیوالے مریض کی ٹیسٹ رپورٹس میں کورونا کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Corona revealed in test reports for died patient

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : پمز  میں کورونا وائرس مریض کا عام وارڈ میں علاج کا انکشاف ڈاکٹر نے معائنہ میں شک ہونے پر مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کیا اور خون کے نمونے لے کر مریض کو میڈیکل وارڈ واپس بھجوا دیا، اسلام آباد میں 20 مریض مقامی منتقلی سے متاثر ہیں اور زیر علاج ہیں جبکہ کورونا مریضوں میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے۔

وفاقی دارالحکومت کے پمز ہسپتال میں کورونا مریض کو عام وارڈ رکھنے کا انکشاف ہوا ہے 32سالہ مریض کو 4 اپریل کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مریض کا تعلق اسلام آباد کے نواحی علاقے سے ہے ،ڈاکٹر کے معائنے کے دوران شک ہونے پر مریض کو آئسولیشن وارڈ منتقل کیا ،خون کے نمونے لے کر مریض کو میڈیکل وارڈ میں واپس بھجوا دیا جہاں مریض تین دن رہنے کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گیا ۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق این آئی ایچ سے مریض کی کورونا رپورٹ بعد ازمرگ وصول ہوئی 32 سالہ مریض میں کورونا وائرس کی تصدیق بعد از مرگ ہوئی تھی ،اس سے پہلے مریض کے لواحقین حفاظتی انتظامات کے بغیر میت کو گھر لے گئے تھے۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس موٹاپے کا شکار افراد کیلئے بڑا خطرہ ہے، ڈاکٹرز

انچارج کورونا سیل پمز ڈاکٹر نعیم نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں 20 مریض مقامی منتقلی سے متاثر ہیں اور زیر علاج ہیں، کورونا کے مریضوں میں زیادہ تر تعداد مردوں کی ہے، مردوں کی عمریں 20 سے33 سال کے درمیان ہیں جبکہ ڈاکٹر نعیم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں انتقال کر جانے والے مریض کو پھیپھڑوں کے مسائل تھے۔

Related Posts