کورونا سے مزید 63 پاکستانی لقمہ اجل، وباء نے 4368 نئے شکار کرلئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

COVID-19

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے4368 نئے کیسز سامنے آگئے، وباء نے مزید63 پاکستانیوں کی زندگیاں چھین لیں، اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار91ہوگئی۔

این سی اوسی کے مطابق ملک میں 24گھنٹوں میں کورونا کے 42ہزار418ٹیسٹ کیے گئے ، کورونا کے4368 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 6  لاکھ45 ہزار 356 ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5لاکھ91ہزار145ہوگئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں24گھنٹوں کےدوران کوروناسے63افرادانتقال کرگئے، ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار91ہوگئی۔

مزید پڑھیں:کیمبرج نے ’او‘ لیول امتحانات کو دوبارہ ترتیب دینے پر اتفاق کرلیا، شفقت محمود

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کاکہنا ہے کہ کہ ویکسین کی کھیپ رواں ماہ پاکستان پہنچنا شروع ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت 50 سال سے زائد عمر شہریوں کو کورونا کی ویکسین فراہم کررہی ہے اور ملک میں ویکسی نیشن کا عمل مزید بہتر بنانے کیلئے چین سے 7 ملین خوارکیں خریدی جائینگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل تک وصول کی جانے والی 7 ملین خوراکوں میں سے 4 ملین تیار شدہ مصنوعات اور استعمال کے لئے تیار ہوں گی جبکہ 30 لاکھ خوراکیں غیر تیارشدہ شکل میں ہوں گی۔

Related Posts