ملک کی بڑی جماعت کو فوج کیساتھ لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک کی بڑی جماعت کو فوج کیساتھ لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان
ملک کی بڑی جماعت کو فوج کیساتھ لڑانے کی سازش کی جارہی ہے، عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ خطرناک سازش ہورہی ہے کہ ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے ساتھ لڑا دیا جائے۔

پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی سازش کومیرجعفر،میرصادق نے کامیاب کرایا، مجھے اقتدارسے ہٹانے پربھارت،مغرب میں خوشیاں منائی گئیں، خوفناک سازش کا پلان ہے فوج کیساتھ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو لڑایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس پلان کے تحت تحریک انصاف کوفوج کے ساتھ لڑا دیا جائے، ڈس انفولیب کے ذریعے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا،بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کا ایک پیج پرآنے پرتھی۔

عمران خان نے کہا کہ آج یہ لوگ ہمیں کہہ رہے ہیں ہم غدارہیں، ان کی کرپشن، چوری کی بیرون ملک ڈاکیو منٹری چلی، آج محب وطن اور ہم غداربن گئے ہیں، یہ سازش بہت خطرناک ہے ملک کی بڑی جماعت کوفوج کے ساتھ لڑادیا جائے۔ میری پارٹی کے پاس سب سے زیادہ ووٹ بینک ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں کہا گیا پاکستانی فوج دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت نے راحیل شریف کو دہشت گرد کہا نواز شریف نے اسی مودی کو شادی پربلایا۔

عمران خان نے کہا کہ ممبئی حملوں کے دوران آصف زرداری نے بیان دیا پاکستان کے ڈی جی آئی ایس آئی کو ممبئی بھجوایا جائے، زرداری نے امریکیوں کو کہا ہمیں فوج سے بچاؤ، ممبئی حملوں پرنوازشریف نے حملہ آور کا نام بتایا وہ پاکستانی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کی سازش اب بھی جاری ہے، یہ سازش ہے ملک کی بڑی جماعت کوفوج کے سامنے کھڑا کردیں۔ حکومت پوری کمپین کر رہی ہے کسی طرح پی ٹی آئی اور فوج کی لڑائی شروع ہو جائے۔

مزید پڑھیں:ٹی ٹی پی سے مذاکرات دستور کے تحت ہی ہوں گے، وزیر داخلہ

عمران خان نے کہا کہ سازش وہ لوگ کر رہے ہیں جو بیرونی سازش کا حصہ ہیں، پہلے ہماری حکومت گرائی گئی، عوام سڑکوں پر آ گئی، 25 مئی کوعوام کے ساتھ ظلم کیا گیا، ایسا تاثردیا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی پاک فوج کے خلاف ہے۔

Related Posts