ہم نے خلائی اسٹیشن پر قائم کولڈ ایٹم لیبارٹری کو اَپ گریڈ کردیا ہے۔ناسا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم نے امریکی خلائی اسٹیشن پر قائم لیبارٹری کو اَپ گریڈ کردیا ہے۔ناسا
ہم نے امریکی خلائی اسٹیشن پر قائم لیبارٹری کو اَپ گریڈ کردیا ہے۔ناسا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

امریکا کے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ ہم نے متحرک اسپیس اسٹیشن پر قائم لیبارٹری کو اَپ گریڈ کردیا ہے جبکہ کولڈ ایٹم لیبارٹری کو طبیعیات (فزکس) کے بنیادی تجربات کیلئے بنایا گیا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے کہا کہ فزکس کے بنیادی تجربات کیلئے قائم اِس لیبارٹری کا ہارڈ وئیر اَپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ خلاء میں بنیادی سائنسی تجربات انداز میں سرانجام دئیے جاسکیں۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ایجنسی (ناسا) کے مطابق خلائی اسٹیشن پر موجود دو خواتین خلاء بازوں کرسٹینا اور جیسیکا نے لیبارٹری کا ہارڈ وئیر کامیابی سے اَپ گریڈ کیا جبکہ خلاء کے ماحول میں یہ تجربہ کسی چیلنج سے کم نہیں تھا۔

ناسا کے مطابق کرسٹینا اور جیسیکا نامی خواتین خلابازوں نے لیبارٹری میں پہلے سے  موجود سائنس ماڈیول کو ہٹایا اور نیا سائنس ماڈیول لیب میں انسٹال کیا جس کیلئے انہیں کافی جدوجہد کرنا پڑی جس کی ویڈیو پیغام میں شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو کے مطابق دونوں خلا بازوں کو لیبارٹری کا سازوسامان تبدیل کرنے کے عمل میں 8 روز لگے جس کے دوران انہوں نے لیب کا ہارٹ یعنی بنیادی ڈھانچہ تبدیل کردیا جسے ناسا کی شیئر کردہ ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے۔

Related Posts