اسرائیلی فوج کا بیت لحم میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ، 30افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

palestine
اسرائیلی فوج کا بیت لحم میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ،30افراززخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیت لحم: قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں فلسطینیوں کی ایک احتجاجی ریلی پرآنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 30 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہلال احمرفلسطین نے ایک بیان میں کہاکہ بیت لحم کے شمالی داخلی راستے ہونے والے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 30 مظاہرین زخمی ہوگئے۔ہلال احمر کا کہنا تھاکہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

دوسری جانب فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج پر مسلط کی گئی وحشیانہ بمباری اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی آزادانہ عالمی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق مرکز کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صہیونی فوج نے بے رحمی کے ساتھ فلسطینیوں کو تباہ کن بموں اور اسلحے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد شہید ہوئے۔یہ المناک واقعہ دیر البلح کے مقام پر پیش آیا جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صہیونی ریاست نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھے ہوئے ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانہ قتل عام کی بین الاقوامی سطح پر جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور کہا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ 1949 کے جنیوا معاہدے کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور فلسطینی شہریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم بند کرائے۔

Related Posts