ایف اے ٹی ایف میں چین، ملائشیا اور ترکی کی طرف سے حمایت کی یقین دہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FATF
ایف اے ٹی ایف کا ابتدائی اجلاس 13 اکتوبر سے پیرس میں شروع ہو گا جو 18 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں پاکستان کا کیس بھی حتمی فیصلہ کے لئے زیر غور آئے گا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ ہونے کے خلاف چین، ملائشیا اور ترکی سمیت دیگر ممالک نے پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ بہت حد تک ٹل چکا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کی سربراہی میں پاکستان کی تکنیکی ٹیم آج ہمسایہ ملک چین پہنچ چکی ہے جس کے بعد ایف اے ٹی ایف سے پاک چین مذاکرات کے لیے ٹیم پیرس روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان 3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے ، چینی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی

ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر بدھ کے روز پیرس جانے والے ہیں جس کے بعد عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے ساتھ امریکا میں بات چیت ہوگی۔

ایف اے ٹی ایف ضابطوں کے تحت اگر تین ممبر ممالک پاکستان کی حمایت کریں تو پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاسکتا، جبکہ آئندہ ایف اے ٹی ایف اجلاس کے دوران اے پی جی (ایشیا پیسفک گروپ) کی طرف سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور دیگر اہم معاملات کے حوالے سے اعتراضات کا جواب دیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کا  فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) سے متعلق بیان مسترد کرتے ہوئےاسے حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا  کہ  بھارت ایف اے ٹی ایف کو پاکستان کے خلاف سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے جبکہ  اس مقصد کے لیے بھارت ایشیا پیسفک گروپ میں اپنی معاون چیئرمین شپ کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پربھارتی وزیردفاع کابیان مسترد کردیا

Related Posts