پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ایشیا کی بہترین کرنسی قرار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی روپیہ
(فوٹو: فوٹو نیوز پاکستان)

اسلام آباد: پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں ایشیا کی بہترین کرنسی قراردی گئی ہے۔ گزشتہ 1 سال کے دوران ڈالر کے مقابلے میں ایشیا میں سب سے بہتر کارکردگی روپے کی رہی۔

تفصیلات کے مطابق ٹاپ لائن ریسرچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعۃ المبارک کے روز ایم ایس سی آئی ایشیا ایمرجنگ اینڈ فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں پاکستانی کرنسی نے گزشتہ 1 سال کے دوران 3.1 فیصد بہتری کا اعزاز حاصل کیا۔

نجی ٹی وی (ہم نیوز) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ جمعہ کے روز ڈالر کی قیمت 278 روپے 12 پیسے رہی جو روپے کی قدر میں 3.1فیصد بہتری کا مظہر ہے۔ روپے کی قدر میں بہتری کی بنیادی وجوہات میں آر ڈی اے انفلوز اور ترسیلاتِ زر شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری کی وجوہات میں مستحکم ایکسپورٹ، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور دوست ممالک سے قرضوں کا حصول اور قرضوں کارول اوور ہونا بھی شامل ہے جبکہ سری لنکن کرنسی میں 2.7فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔

دیگر ممالک بشمول بھارت، چین، ویتنام اور بنگلہ دیش کی کرنسیوں میں 5.6 فیصد تک گراوٹ کا مشاہدہ کیا گیا۔ گزشتہ 30 روز کے دوران روپے کی قدر میں استحکام دیکھا گیا جبکہ ڈالر کی قیمت 278 روپے سے 278 اعشاریہ 50 روپے کی سطح تک رہی۔

Related Posts