عراق نے آئی ایم ایف سے حاصل کیے گئے تمام قرضے واپس کردئیے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عراق
(فوٹو: مڈل ایسٹ مانیٹر)

بغداد: عراق نے گزشتہ 21 سال سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے لیے گئے تمام قرضے واپس کردئیے ہیں جن کا حجم 8 ارب ڈالرز سے کم تھا۔

عرب میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عراقی وزیراعظم کے مالیاتی مشیر مظہر صالح کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے عراق نے متعدد مرتبہ قرض لیا تاہم اس کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور مالیاتی اصلاحات کو فروغ دینا تھا، تاہم ملک نے رواں برس تمام تر قرضوں سے نجات حاصل کر لی ہے، جس کے نتیجے میں ملکی معیشت میں مزید استحکام کی توقع کی جارہی ہے۔

عراقی وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ عراق نے 2003 سے اب تک آئی ایم ایف سے لیا گیا تمام قرض واپس کردیا جس کی کل رقم 8 ارب ڈالر سے بھی کم تھی جبکہ اس عرصے کے دوران عراق نے ہنگامی قرضوں اور طویل المدتی مالی امداد سمیت آئی ایم ایف سے کئی مالیاتی پروگرام حاصل کیے جبکہ آئی ایم ایف نے 5اعشاریہ 34ارب ڈالرز کی منظوری 8سال قبل دی۔

آئی ایم ایف نے مالیاتی پروگرام کی منظوری 2016 میں تھی تاہم صرف پانچ سال میں عراق نے قرض کا 2 تہائی حصہ حاصل کرنے کے بعد قرض مکمل طور پر ادا کردیا۔ واضح رہے کہ عراق کی جانب سے قرض کی مکمل ادائیگی ملک کی مثبت اور مستحکم معیشت کی غماز ہے جبکہ دنیا کے درجنوں ترقی پذیر ممالک اربوں ڈالرز کے قرض سے تاحال نجات حاصل نہیں کرسکے۔

Related Posts