چین کی کورونا وائرس کی ویکسین کے عالمی سطح پر ٹرائلزکیلئے تعاون کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

China committed to global cooperation in coronavirus vaccine trials: Minister

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بیجنگ: چینی سائنس اور ٹیکنالوجی کے وزیر وانگ ژیگانگ نے کہا ہے کہ چین مستقبل میں کورونا وائرس کی ویکسین کے کلینکل ٹرائلز میں تعاون کیلئے تیار ہے۔

وانگ ژیگانگ نے بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کی کوشش میں ایک موثر ویکسین تیار کرنا اب بھی بنیادی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کی جانچ بہت مشکل کام ہے اور اس میں وقت لگتا ہے تاہم ویکسین کی تیاری اور کلینکل ٹرائلزکے حوالے سے عالمی سطح پر ہرممکن تعاون فراہم کرینگے۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہونیوالے کورونا وائرس سے پوری دنیا میں 69 لاکھ 76 ہزار افراد متاثراور4 لاکھ 2 ہزار افرادہلاک ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس سے امریکاسب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ،برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ بھی اس وباء سے متاثر ہونیوالے نمایاںممالک ہیں، بھارت ،اٹلی، پیرو ،جرمنی اور پاکستان بھی اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے کوئی شخص خود کو محفوظ نہ سمجھے۔اقوامِ متحدہ نے خبردار کردیا

یاد رہے کہ اس سے قبل عالمی ادارۂ صحت نے کہا کہ ہندوستان اور دیگر ممالک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے کے باوجود توقع سے کم ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ جب تک ایک بھی متاثرہ شخص موجود ہے کوئی بھی خود کو کورونا وائرس سے محفوظ نہ سمجھے۔

Related Posts