چمن: جے یو آئی (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حافظ حمد اللہ
چمن: جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمداللہ پر قاتلانہ حملہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چمن میں جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمداللہ پر میرزئی اڈہ طور پل کے مقام پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن کے علاقے میزئی اڈہ طورپل کے مقام پر نامعلوم افراد نے جے یو آئی رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق اسکواڈ میں موجود اہلکاروں اور محافظوں کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قاتلانہ حملے میں جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمداللہ محفوظ رہے، نامعلوم ملزمان نے ان کی بلٹ پروف گاڑی پر پانچ منٹ تک فائرنگ کی۔

دوسری جانب انسانیت دشمن دہشت گردوں نے بلوچستان کے دو ضلعوں قلعہ سیف اللہ اور پشین میں انتخابی مہم کو خون میں نہلا دیا، دونوں جگہوں پر بم دھماکوں میں مجموعی طور پر 31 سے زائد افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ضلع قلعہ سیف اللہ میں جے یو آئی کے امیدوار مولانا سمیع الحق کے الیکشن دفتر میں بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

قلعہ سیف اللہ کا یہ علاقہ کوئٹہ سے 170 کلو میٹر دور ہے، پولیس کے مطابق دھماکیکے وقت جے یو آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد دفترمیں موجودتھی۔ دوسری طرف بلوچستان کے ضلع پشین میں حلقہ پی بی 47 میں آزاد امیدوار کے انتخابی دفترکے قریب دھماکے سے 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پراسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Related Posts