نوجوانوں میں جگر کا مرض تیزی سے پھیلنے کی وجوہات کیا ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جگر کا مرضق
(فوٹو: سیڈارسینائی)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ملک بھر کے نوجوانوں میں جگر کا مرض تیزی سے پھیلنے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں، بڑی عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ جگر کا مرض ”فیٹی لیور“ نوجوانوں میں پھیلنے کی وجوہات میں طرزِ زندگی کے نقائص اہمیت کے حامل ہیں۔

نجی ٹی وی (اے آر وائی نیوز) کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں میں جگر کے سب سے عام مرض کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا۔ ماہرین کاکہنا ہے کہ فیٹی لیور ایک دائمی بیماری ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں افراد کو متاثر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر فیٹی لیور کا علاج نہ ہو سکے تو جگر کے افعال رک جاتے ہیں، بیماری کے نتیجے میں جگر میں بہت زیادہ چربی کا جمع ہونا اور میٹابولک امراض پیدا ہوتے ہیں جس میں ٹائپ 2 ذیابیطس اور موٹاپے کے خطرات میں اضافہ شامل ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ ابتدائی طور پر جگر کے زیادہ تر مریضوں کے جسم میں کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی، تاہم مرض کا علاج نہ کروانے کی صورت میں جگر کے کینسر کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ فیٹی لیور کے اسباب میں نوجوانوں کے طرزِ زندگی اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال شامل ہے۔

نوجوانوں کی بڑی تعداد شوگر والے مشروبات کا ضرورت سے زیادہ استعمال کرتی ہے جو فیٹی لیور کا خطرہ بڑھاتا ہے۔ پراسیسڈ فوڈز، چینی، چکنائی اور کیلوریز کا زیادہ استعمال جگر پر چربی کا باعث بنتاہے۔ اکثر اوقات دفاتر میں زیادہ دیر تک بیٹھنا بھی اس مرض کا سبب ہوسکتا ہے۔

اس حوالے سے ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ گھروں میں بھی زیادہ تر وقت ٹی وی اور موبائل کے سامنے گزارنے، جسمانی سرگرمی سے اجتناب اور زیادہ وقت بیٹھے رہنے سے فیٹی لیور ہوسکتا ہے۔ نوجوانوں کو اس مرض سے بچنے کیلئے ورزش کو اپنانا اور جسمانی سرگرمیوں میں وقت گزارنا چاہئے۔

Related Posts