کراچی میں سجے گا کار میلہ، رجسٹریشن کا طریق کار کیا ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پاکستان ایکسپو

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 رواں ہفتے کے آخر میں کراچی میں “کراچی کار میلہ” منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کی تفصیلات اور شرائط سامنے آگئی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ میگا ایونٹ پاک وِیلز کمپنی کے تحت ایکسپو سینٹر میں 21 اپریل بروز اتوار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کیا جائے گا۔
اس ایونٹ میں پاک ویلز  کی جانب سے انسپکشن سروس پر 50 فیصد جبکہ کار کیئر پروڈکٹس پر 30 فیصد ڈسکاؤنٹ پیش کیا جائے گیا۔
رجسٹریشن کا طریقہ کار
اگر آپ اپنی کار بیچنا چاہتے ہیں یا اسے کسی بہترین جگہ پر ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں، تو آپ ذیل میں دئیے گئے طریقے کے مطابق اپنی گاڑی رجسٹر کر سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کی تصدیق اس وقت تک نہیں ہوگی جب تک کہ کمپنی کے نمائندے کے ذریعہ رجسٹریشن کوڈ فراہم نہ کیا جائے۔
•    دوسرے نمبر پر فارم پُر کرنا ہوگا۔
•    فارم فل کرنے کے بعد کمپنی کے نمائندے کی طرف سے ایک کال موصول ہوگی۔
اسکے بعد پاک ویلز کے بینک اکاؤنٹ پر رجسٹریشن فیس جمع کروانا ہوگی۔
کار میلے کے ریٹس
•    کار میلے کے لیے درج ذیل چارجز ہیں جو ناقابل واپسی ہیں:
•    1000 سی سی تک کی کار رینج کے لیے 1500 روپے چارج کیے جائیں گے۔
•    1001 سی سی سے 2000 سی سی رینج تک کی گاڑیوں کے لیے 2000 روپے وصول کیے جائیں گے
•    اسی طرح 2001 سی سی گاڑیوں سمیت تمام ایس یو ویز، کراس اوورز، 4×4، جیپ اور جرمن کاروں کیلئے 2500 روپے چارج کیے جائیں گے۔
بکنگ کیلئے محدود سلاٹس موجود ہیں جس کے بعد بکنگ بند کر دی جائے گی۔
پری-بکنگ جمعہ 19 اپریل سے شام 6:00 بجے تک بند ہو جائے گی اس کے بعد اسے کار میلے والے دن کی بکنگ سمجھا جائے گا جو صرف سلاٹس کی موجودگی کے مطابق دسےتیاب ہوگی۔ جس کیلئے فی کار 3500 روپے وصول کیے جائیں گے۔

Related Posts