بشریٰ انصاری کی اقبال حسین سے شادی کی تصدیق، ملاقات کہاں ہوئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بشریٰ انصاری
(فوٹو: بشریٰ انصاری آفیشل یوٹیوب چینل)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے اقبال حسین سے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی حالیہ ویڈیو میں مزید انکشافات کیے ہیں کہ دونوں فنکاروں کی ملاقات ایک ٹی وی سیریل کے سیٹ پر ہوئی تھی۔

یوٹیوب پر اپنے آفیشل چینل پر گزشتہ روز اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں اقبال حسین کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھ سے مداحوں نے سوال کیا کہ کیا آپ اکیلی رہتی ہیں، ہمیں آپ کی تنہائی دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے تو میں نے کہا کہ میں اکیلی نہیں رہتی۔

بعد ازاں اپنے شریکِ حیات اقبال حسین کو شاملِ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے یوٹیوب کے دوست جو چند ماہ سے مجھ سے رابطے میں ہیں، یہ سوال کر رہے تھے کہ آپ (اقبال حسین) کہاں ہیں؟ اس لیے میں آپ کی ملاقات کروا رہی ہوں۔ لوگوں کے سوال و جواب دلوں میں رہ جاتے ہیں۔

دورانِ گفتگو اقبال حسین نے کہا کہ ہماری پہلی ملاقات 2016 میں آن ائیر ہونے والے ٹی وی سیریل سیتا باگڑی کی شوٹنگ کے دوران ہوئی، دونوں کی علیحدگی ہوچکی تھی اور اکیلے رہتے تھے۔ شوٹنگ کے دوران میں نے بشریٰ انصاری سے شادی کی بات کی اور اس دوران معاشرتی رجحانات پر بھی بات ہوئی۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھ سے کچھ عرصہ قبل ہی اقبال حسین کی طلاق ہوچکی تھی لیکن اس وقت تک ہم دونوں کی ملاقات نہیں ہوئی تھی اور مجھے طلاق قبول کرنے میں ڈیڑھ سال لگ گیا۔ میرا شادی کا کوئی ارادہ نہیں تھا، پھر میں نے خود کو شادی کیلئے منانے کیلئے ڈیڑھ سال لگایا۔

انہوں نے کہا کہ ”میں نے اپنی فیملی سے اقبال حسین کی ملاقات کی تو سب ان کے گرویدہ ہوگئے۔“ اقبال حسین کا کہنا تھا کہ میں اپنی عمر سے بڑی خاتون سے شادی سے منسلک منفی معاشرتی رویوں کی حوصلہ شکنی کرنا چاہتا ہوں۔ اگر مرد طلاق کے بعد شادی کرسکتا ہے تو خاتون کو بھی زندگی کا اتنا ہی حق ہونا چاہئے۔

Related Posts