اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 170پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 46 ہزار کا ہندسہ پار کرگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Exchange

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمسلسل تیسرے روز جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہاجس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس مزید 170.75پوائنٹس کے اضافے سے 46458.13 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

53.20فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 20ارب69کروڑ70لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی منگل کی نسبت 1.27فیصد زائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری میں زبردست جوش وخروش دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اورکے ایس ای 100 انڈیکس 46698پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد ازاں46500اور45600 کی نفسیاتی حد یں برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100 انڈیکس 170.75پوائنٹس کے اضافے سے46458.13پوائنٹس پر بند ہوا۔

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس111.27پوائنٹس کے اضافے سے19370.27پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47.42پوائنٹس کے اضافے سے32072.89پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر421کمپنیوں کا کاروربار ہوا جس میں سے224کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ187میں کمی اور 10کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت83کھرب64ارب23کروڑ30لاکھ روپے سے بڑھ کر 83 کھرب 84ارب 93کروڑروپے ہوگئی ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اعتبا ر سے سیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت76.43روپے کے اضافے سے 1100روپے اورفلپ موریس60.20روپے کے اضافے سے1508.20روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو 120روپے کی کمی سے3055روپے اورگیٹرن انڈسٹریز کے حصص 45روپے کی کمی سے 555روپے ہوگئی ۔

Related Posts