بلوچستان، کوہلو میں مٹھائی کی دکان پر دھماکے کے باعث 2افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلوچستان، کوہلو میں مٹھائی کی دکان پر دھماکے کے باعث 2افراد جاں بحق
بلوچستان، کوہلو میں مٹھائی کی دکان پر دھماکے کے باعث 2افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: بلوچستان کے شہر کوہلو کے مرکزی بازار میں مٹھائی کی دکان پر بم دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں مٹھائی کی دکان زمیں بوس ہو گئی اور کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوئٹہ میں بم دھماکا، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے تاہم 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس، لیویز فورس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی جبکہ ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

دھماکہ حادثاتی تھا یا دہشت گردی کا نتیجہ، اس پر تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 12 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13افراد زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ دستی بم سے کیا گیا جس سے نزدیک موجود رکشہ اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

آج سے 2 ہفتے قبل دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوا،جس کی شناخت 50 سالہ محمد مراد ولد نصیب اللہ کے نام سے ہوئی جبکہ واقعے میں 13 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

Related Posts