آسٹریلیا: چرچ میں چاقو حملے میں زخمی بشپ کی حالت خطرے سے باہر، حملہ آور کیلئے کیا کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bishop Bishop Mar Mari Emmanuel forgives attacker
ONLINE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سڈنی: اسوریئن کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں دوران عبادت چاقو حملے میں زخمی ہونے والے بشپ مار ماری عمانوئیل نے حملہ آور کو معاف کردیا۔

اسوریئن چرچ کے بشپ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور انہوں نے حملہ آور کو معاف کر دیا ہے تاہم پولیس نے بشپ کے چھرا گھونپنے کے بعد شروع ہونے والے فسادات کی تحقیقات کو تیز کر دیا ہے۔

آسٹریلیا میں تین دن کے اندر چاقو کے دو حملے ہوئے، بوندی ساحل کے قریب ایک مصروف شاپنگ سینٹر میں ہفتے کے روز چھ افراد ہلاک ہوئے اور پیر کو سڈنی کے مغرب میں اسوریئن کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ میں نے آسٹریلیا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر میں چرچ میں بشپ پر حملہ کیا گیا۔

بشپ مار ماری عمانوئیل نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہاہے کہ “میں ٹھیک ہوں اور بہت جلد صحت یاب ہورہا ہوں، فکر مند ہونے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

بشپ مار ماری عمانوئیل نے اپنے پیغام میں کہا کہ جس نے بھی یہ فعل کیا ہے میں اسے معاف کر دوں گا، میں ہمیشہ اس کے لیے دعا کروں گا جس نے بھی آپ کو ایسا کرنے کے لیے بھیجا ہے، میں اسے بھی معاف کر دوں گا۔

بشپ مار ماری عمانوئیل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ مقبول ہیں اور نوجوان کی بڑی تعداد انہیں فالو کرتی ہے۔

تاہم حملہ آور کو حوالے کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مشتبہ ہجوم نے چرچ کے باہر احتجاج کیا تھا بشپ پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور وہ پولیس کی نگرانی میں ہسپتال میں ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کمشنر کیرن ویب نے کہا کہ 19 سالہ ملزم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے جبکہ بشپ عمانوئیل نے اپنے پیغام میں اپنی جماعت پر زور دیا کہ وہ پرسکون رہیں اور قانون کا احترام کریں۔

Related Posts