وزیراعظم کی سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان سے کیا گفتگو ہوئی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم اور محمد بن سلمان
(فوٹو: ایکس ڈاٹ کام)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات ہوئی ہے جس کے دوران دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ہم منصب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے دوران پاک سعودی عرب تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال پر گفتگو کی۔

گزشتہ شب شہباز  شریف سعودی وزیراعطم محمد بن سلمان کے دئیے گئے عشائیے میں شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی اقتصادی فورم کا اجلاس کامیابی سے منعقد کرنے پر سعودی ولی عہد کو مبارکباد دی۔

باہمی گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے دوران مکہ مکرمہ میں ہونے والی حالیہ ملاقات کا ذکر کیا، سعودی وزیر خارجہ کی قیادت میں وفد کے دورۂ پاکستان پر تشکر کا بھی اظہار کیا۔

اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ دورے میں سعودی اور پاکستانی وفود نے سرمایہ کاری پر تبادلۂ خیال کیا اور اب میں اپنے ساتھ اعلیٰ اختیاراتی وفد کو بھی ریاض لایا ہوں جس میں سرمایہ کاری کے اہم وزراء شامل ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفد کو ساتھ لانے کا مقصد فالو اپ میٹنگز کا انعقاد ہے۔ وزیراعظم نے خادمِ حرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت و تندرستی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار اور خطے کی صورتحال پر گفتگو بھی کی۔

Related Posts