ڈارک انرجی کیمرے کا کارنامہ، ملکی وے میں اربوں نئے اجرامِ فلکی دریافت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ماہرینِ فلکیات نے ڈارک انرجی کیمرے کی مدد سے ہماری کہکشاں ملکی وے کا بہت بڑا سروے جاری کردیا جس میں اربوں نئے اجرامِ فلکی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملکی وے کے نئے ڈیٹا سیٹ میں حیرت انگیز طور پر 3 اعشاریہ 32 ارب اجرامِ فلکی شامل ہیں جو کہ اب تک کا سب سے بڑا کیٹلاگ قرار دیا جارہا ہے۔ سروے کا ڈیٹا حاصل کرنے کیلئے 570 میگا پکسل کے طاقتور ڈارک انرجی کیمرے کی مدد لی گئی۔

طاقتور ڈارک انرجی کیمرے کو امریکی محکمۂ توانائی نے چلی میں انٹر امریکن رسد گاہ میں بنایا جبکہ ملکی وے کہکشاں میں سیکڑوں اربوں ستاروں، چمکتے سیاروں اور دھول سے بھرپور سیاہ بادلوں سے مزین دیکھا جاسکتا ہے۔ ڈارک انرجی کیمرے سے سروے کی تکمیل میں 2 سال لگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2022 میں کونسی سوشل میڈیا ایپس زیادہ استعمال کی گئیں؟

نئے ڈیٹا کی ریلیز کے ساتھ ہی ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ اب رات کا آسمان 6.5 فیصد سروے میں مقید کر لیا گیا ہے جس کی لمبائی 130 ڈگری تک پھیلی ہوئی ہے جو پورے چاند کے رقبے کے 13 ہزار گنا کے برابر قرار دیا گیا ہے۔ ڈیٹا سیٹ فلکیات دانوں کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کیلئے بھی آن لائن دستیاب ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ریلیز کیے گئے ڈیٹا سیٹ کو ویب براؤزر کے ذریعے پین اور زوم کرکے آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے۔ جتنی بار بھی زوم کیا جائے، امیج دوبارہ سے لوڈ ہوتا ہے اور اسے جتنا قریب سے دیکھیں، اتنے ہی نت نئے اجرامِ فلکی کی موجودگی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

 

Related Posts